۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
حائل

حوزہ/ مصر نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے شام کے مقبوضہ جولان کے حائل نامی علاقے پر اسرائیل کے قبضے کے خلاف امریکہ سے اپنی ناراضگی اور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے شام کے مقبوضہ جولان کے حائل نامی علاقے پر اسرائیل کے قبضے کے خلاف امریکہ سے اپنی ناراضگی اور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

مصری وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں شام میں استحکام کی بحالی کے لیے تمام فریقوں کی شمولیت پر مبنی ایک جامع سیاسی رویہ اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

عبدالعاطی نے شام کے حائل نامی علاقے پر اسرائیل کے قبضے اور دیگر اقدامات کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات شام کی زمین پر ناجائز قبضے اور اس کی خودمختاری کی واضح خلاف ورزی ہیں، جو کہ بین الاقوامی قوانین کی پامالی کے مترادف ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ عبدالعاطی نے شام کی حکومت، اس کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے لیے مصر کی حمایت کا اعادہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز مقبوضہ جولان کے غیر عسکری حائل نامی علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا اور اعلان کیا کہ 1974 میں شام کے ساتھ طے پانے والا فوجی علیحدگی کا معاہدہ ناکام ہو چکا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .